کراچی :رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا فواد چوہدری یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ 8 سے زائد منحرف ارکان کے امریکہ سے رابطے کے ریکارڈ موجود ہیں اگر ایسا ہے تو نام سامنے لے آئیں ۔
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر منحرف ارکان کے امریکہ سے رابطے کے ثبوت موجود ہیں تو مہربانی کریں اور نام سامنے لے آئیں ۔
7c0f949ca384c5081852128d548b2755
اپنا ذکر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا مجھ پر تو امریکہ نے سفری پابندیاں پہلے ہی عائد کر رکھی ہیں ،مجھے دہشتگرد قرار دے چکے ہیں پھر عمران خان نے مجھے غدار کیوں کہا ؟مجھے شوکاز نوٹس کیوں دیا ؟اب بھگتو !!