وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،کونسا اہم فیصلہ ہوا 

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،کونسا اہم فیصلہ ہوا 

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی وزراء  نے سفارتی کیبل کو ڈی کلاسیفائی نہ کرنے کی تجویز دی،مراسلے کو پبلک کرنے سے متعلق کابینہ کا اجلاس بلایا گیا تھا لیکن اجلاس میں مراسلہ پبلک کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔


ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون نے بھی سفارتی کیبل ڈی کلاسیفائی نہ کرنے کی رائے دی اور سیکرٹری خارجہ نے بین الاقوامی سفارتی مشکلات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون نے سیکریٹ ایکٹ اور دیگر قوانین کی روشنی میں خط ڈی کلاسیفائی نہ کرنے کی رائے دی۔وزیراعظم کو سیکرٹری خارجہ اور  وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خط پبلک کرنا سیکرٹ ایکٹ کے خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کو  بتایا گیا کہ خط جس شکل میں ہے اس شکل میں پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خط پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس میں دکھانے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں دیے گئے بیان کی بھی مذمت کی گئی ،چیف الیکشن کمشنرکا یہ کہنا کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، آئین کیخلاف ورزی ہے۔