عامر خان نے فلم کا سین دوبارہ شوٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اپنی نئی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ کے ایکشن سین سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا انہوں نے تمام سین دوبارہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان نے فلم کا سین دوبارہ شوٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان  نے اپنی نئی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ کے ایکشن سین سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا انہوں نے تمام سین دوبارہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ان کی ٹیم حال ہی میں فلم کے ایکشن سین کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس لوٹی ہے لیکن فلم کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا اور عامر خان ایکشن سین سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا انہوں نے تمام سین کو دوبارہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ سین مالٹا کی بجائے یش راج اسٹوڈیو میں ہی فلمائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں عامر خان کے ساتھ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور امیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔