منوج باجپائی فیس بک ہیڈکوارٹر میں خطاب کرینگے

منوج باجپائی فیس بک ہیڈکوارٹر میں خطاب کرینگے

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کیلیفورنیا کے سماجی رابطے کی سب سے بڑی فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں اپنے مداحوں سے بات چیت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج باجپائی جن کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں،اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لئے وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں،انہیں فیس بک ہیڈکوارٹر میں ہونیوالے گلوب فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ جس میں وہ اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور تجربات پر روشنی ڈالیں گے۔اداکار کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں اس فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔