طاہر القادری کی ایک بار پھر ملکی سیاست میں انٹری

طاہر القادری کی ایک بار پھر ملکی سیاست میں انٹری

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اوسلو سے پاکستان پہنچ گئے ،۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر طاہر القادری لاہور پہنچے کے بعد  جوڑے پل، صدر گول چکر اور دھرم پورہ کے راستے مال روڈ پہنچیں گے۔جس کے بعد  مال روڈ سے ہوتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک ناصر باغ جائیں گے اور وہاں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ناصر باغ سے ڈاکٹر طاہر القادری حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے۔  ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناہے کہ حکومت مخالف جدوجہد کی کامیابی تک طاہر القادری ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

واضح رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے طاہر القادری کو پاکستان آنے پر مبارک باد دی ہے اور انہیں اپنی بھر پور حمایت دینے کا بھی یقین دلایا ہے ۔ سیاسی جد وجہد کو مل کر جاری رکھنے کے عزم کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں