لاہور: فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک

لاہور: لاہور سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے آنے والے 7 دہشت گرد لاہور میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

سگیاں کے قریب سی ٹی ڈی نے ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کو روکا تو مقابلہ ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں