این اے 120 ضمنی انتخاب، مریم اور کلثوم نواز کے ناموں پر غور

این اے 120 ضمنی انتخاب، مریم اور کلثوم نواز کے ناموں پر غور

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم پارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نشست کے ٹکٹ کے لیے سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم یا ان کی بیٹی مریم نواز کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر لیگی امیدواروں کے لیے اب تک بیگم کلثوم اور مریم نواز کے نام پہلی اور دوسری ترجیح کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ن لیگی عہدیدار کا نواز شریف کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی لاہور آمد کے بعد مشاورتی اجلاس میں امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے چھوٹے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم سینئر پارٹی اراکین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کے بعد کہ پنجاب میں شہباز شریف کی عدم موجودگی صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کی رفتار کو متاثر کرے گی جس کے بعد ان کا نام بظاہر واپس لے لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں