پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اس کے خلاف فوجی کارروائی کی تو وہ اپنی جوہری طاقت سے اسے سنگین سبق سکھا دے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا میں میزائلوں کے نظام کی وجہ سے مزید پابندیاں لگائی جانے پر شمالی کوریا انتظامیہ نے اس قرداد کی شدید مذمت کی ہے۔

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اس کے خلاف فوجی کارروائی کی تو وہ اپنی جوہری طاقت سے اسے سنگین سبق سکھا دے گا۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اپنے جوہری اور میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ دوطرفہ صورتحال کو انتہائی خطرناک حدتک لے آئے ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک پر عائد کردہ نئی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں