عمر اکمل کا قومی ٹیم میں واپسی کیلئے انوکھا انداز ،لاہور میں سخت پریکٹس شروع کر دی

عمر اکمل کا قومی ٹیم میں واپسی کیلئے انوکھا انداز ،لاہور میں سخت پریکٹس شروع کر دی

لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا، پہلے پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ ادھورا کیمپ چھوڑ کر برطانیہ گئےاور اب لاہور میں سخت پریکٹس شروع کر دی ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق عمر اکمل کوزیادہ سے زیادہ رننگ کی ہدایت کی گئی ۔مگر نجی خرچ پر برطانیہ جانے والے عمر اکمل نے ایک بار پھر پی سی بی ٹرینرز کی ہدایات ہوا میں اڑائی اور برطانوی ٹرینر کی زیرنگرانی جم کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کرتے رہے اور ٹیم میں واپسی کا اعلان بھی کیا۔انگلینڈ سے واپسی پر بھی عمر اکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی نہیں بلکہ مقامی گراونڈ میں پیڈ اور گلوز پہنےپریکٹس کرنے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی سسٹم سے دور عمر اکمل  پریکٹس کیساتھ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی انوکھی منطق پر ٹوئیٹ کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں