پی سی بی نے ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی حامی بھر لی

پی سی بی نے ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی حامی بھر لی

لاہور: پنجاب حکومت کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے میچز ضمنی الیکشن سے پہلے ختم کرنے کی حامی بھر لی۔  پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز کی راہ میں صرف امن و امان کی صورت حال ہی حائل ہو سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی ہر صورت پاکستان آمد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی نے پنجاب حکومت کی بات مان لی ،پی سی بی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق تمام معاملات درست اور مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ مالی معاملات سیریز کے انعقاد میں حائل نہیں ہوں گے ۔سیریز مہنگی ضرورہے لیکن پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیئے یہ کوئی مہنگا سودا نہیں، بورڈ اسپانسرز بھی حاصل کرنے کے لیے پر امید  ہے۔ذرائع کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 8 سے 15 ستمبر کو منعقد کرانے کا پلان تیار کیا گیا۔
یاد رہے کہ لاہور میں حلقہ 120 کے 17 ستمبر کو ہونے والی ضمنی الیکشنکی وجہ سے پنجاب حکومت نے ورلڈ الیون کی دورہ پاکستان کی تاریخیں تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا۔

مصنف کے بارے میں