طالبان کی صرائے پل واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید

طالبان کی صرائے پل واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید

کابل  طالبان نے صرائے پل میں افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے اور داعش کے ساتھ کام کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے داعش کے ساتھ تعاون کا افغان حکومت کا الزام مسترد کر دیا ہے۔

طالبان کمانڈر کا کہنا ہے افغان حکومت اور ان کے غیر ملکی حاکم غلط کہہ رہے ہیں کہ ہم داعش کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عرب، ترکمن اور پاکستانی نہیں صرف ازبک مجاہد ہمارے ساتھ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکام نے دعوی کیا تھا کہ صرائے پل میں طالبان نے داعش کے ساتھ مل کر50افراد کو ہلاک کیا ہے۔پچاس افراد کو  نہایت بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔جس کی پوری دنیا نے مذمت کی تھی

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں