ترقیاتی منصوبوں میں عائشہ گلالئی نے ایک کروڑ سے زائد کرپشن کی، نور زمان

ترقیاتی منصوبوں میں عائشہ گلالئی نے ایک کروڑ سے زائد کرپشن کی، نور زمان

پشاور: عائشہ گلالئی کے پی اے نور زمان نے نیب کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ انہوں نے کہا عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان سے قبل امیر مقام کے بیٹے نے اسکی پارٹی چھوڑنے کا ذکر کیا تھا تو انہیں کیسے معلوم ہوا کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑ رہی ہے۔

نور زمان نے یہ الزام بھی لگایا کہ تین مرتبہ عائشہ گلالئی پشاور میں گورنر ہاوس گئیں اور انہوں نے کرپشن خود کی اورالزامات عمران خان پر لگا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے خود کئی مرتبہ ٹھیکیداروں سے پیسے لے کر عائشہ گلالئی کو دیئے اور ترقیاتی منصوبوں میں عائشہ گلالئی نے ایک کروڑ سے زائد کرپشن کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا اس معاملے پر نیب سے ہر قسم کا تعاون کروں گا جبکہ عائشہ گلالئی اور ان کے والد کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

یاد رہے یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور پریس کانفرنس میں مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین ورکرز کی کوئی عزت نہیں اس لیے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزامات عائد کئے تھے کہ ان پر  مغربی ماحول کا اثر ہے وہ شاید پاکستان کو انگلینڈ سمجھتے ہیں اور پاکستان میں مغربی ثقافت لانا چاہتے ہیں۔ ان کا اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں اور وہ غلط ٹیکسٹ میسجز کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں