'نواز شریف یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں'

'نواز شریف یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام سرکاری وسائل مشن جی ٹی روڈ پر لگا دئیے گئے اور سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو سڑکیں ناپنے کے طعنے دینے والے بھی سڑکوں پر آ گئے اور سڑکوں پر جانے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔ بابر اعوان نے کہا نواز شریف تا حیات نا اہل ہو چکے ہیں جبکہ ن لیگ اب پیغام دینے جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کل کا جلوس کس کے خلاف ہے نام لیا جائے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کس کو طاقت کا مظاہرہ دکھانا چاہتے ہیں اور ان کی وجہ سے پورا پنجاب سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک بن چکا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ایک طرف "احتسابین" اور دوسری طرف این آر او والے ہیں لیکن احتساب کے معاملے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں