لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں سترویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں سترویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 7 اگست کو ہونیوالی اس تقریب میں تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی ہوئے جس میں تحصیل بھر سے طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور ملک سے دلی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم کی نگرانی میں ہونیوالی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں محمد زاہد محمود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر رخسانہ نے اپنے خطاب میں طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ آپ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں