کوشش کے باوجود پاک بھارت سیریزنہ ہونے کا افسوس رہے گا:شہریارخان

کوشش کے باوجود پاک بھارت سیریزنہ ہونے کا افسوس رہے گا:شہریارخان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین شہریار خان تین سالہ مدت میں بھارت کے ساتھ باہمی کرکٹ روابط بحال نہ کرنے پر انتہائی مایوس ہیں،2003ء سے 2006ء تک بطور چیئرمین وہ بھارت کے ساتھ باہمی مقابلے کرانے میں کامیاب رہے تھے، 2004ء میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کھیل کیلئے بڑی کامیابی تھی،بدقسمتی سے اس مرتبہ بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے کوئی تعاون نہیں کیاگیا۔گذشتہ روز دیئے گئے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھرپور کوشش کے باوجود وہ دونوں ٹیموں کو میدان میں نہ لا سکے جس کا انہیں افسوس رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ2003ء سے 2006ء تک بطور چیئرمین وہ بھارت کے ساتھ باہمی مقابلے کرانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ 2004ء میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کھیل کیلئے بڑی کامیابی تھی۔ اپنے گزشتہ عرصے میں بھارت کیخلاف تین باہمی سیریز ممکن بنائیں جس سے انہیں بڑا اطمینان ملا تھا۔ بدقسمتی سے اس مرتبہ بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے کوئی تعاون نہیں کیاگیاتاہم انہوں نے اپنی طرف سے میچز کیلئے پوری کوشش کی، یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے کئی بار باہمی سیریز کی بات شروع کی ،ایک بار تو شہریار خان مذاکرات کیلئے بھارت بھی گئے مگر ہر بار بی سی سی آئی نے مودی سرکار کی اجازت نہ ملنے کا کہہ کر کھیل سے کھلواڑ کیا۔

مصنف کے بارے میں