'دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے اور امن کے فقدان کی سازش ہے'

'دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے اور امن کے فقدان کی سازش ہے'

کوئٹہ: سانحہ 8 اگست کے شہدا کی پہلی برسی پر کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا شہدا نے قربانی دیکر تاریخ رقم کی جب کہ سانحہ کی تعزیت اور مذمت کے لیے الفاظ نہیں۔ وکلا نے ملک کی خاطر جانیں قربان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے کیونکہ دشمن نہیں چاہتا کہ آزادی کے بعد بھی یہ ملک خوشحال ہو تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو حوصلے سے لڑنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد نے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے کیونکہ اگر دشمن کی سازش کامیاب ہو گئی تو آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے سکیں گے جب کہ دہشت گردی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ بہت جامع تھی اور عدلیہ اس رپورٹ پر عملدرآمد کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرنے سے وکالت نہیں آتی وکیل بننے کے لیے وقت لگتا ہے اور استاد کی نگرانی میں تجربہ حاصل کرنا پڑتا ہے جبکہ سانحہ کوئٹہ میں بہت سے استاد چلے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں