الیکشن کمیشن کیجانب سے مسلم لیگ ن کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنیکی ہدایت

الیکشن کمیشن کیجانب سے مسلم لیگ ن کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن  نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کر کے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔

یاد رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا اور 4 اگست کو ان کی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں