نواز شریف فوج سے این آر او مانگ رہے ہیں: شیخ رشید

نواز شریف فوج سے این آر او مانگ رہے ہیں: شیخ رشید

لاہور: ناصر باغ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن والے عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف نکل رہے ہیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں عدلیہ نظریہ ضرورت بن جائے انھیں نیب کیسز میں نہ بلائے۔ نیب نے وعدہ کیا تھا حدیبیہ کیس پر 7 دن میں سپریم کورٹ میں آئیں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے نیب کو ریفرنس کھولنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا جی ٹی روڈ پر غریب آدمی مارا گیا تو ایف آئی آر نواز شریف کے خلاف کٹے گی اور انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نواز شریف فوج سے این آر او مانگ رہے ہیں یہ اب گلی، گلی کی ٹھوکریں کھائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے نیب ریفرنس دائر نہ ہونے پر پھر سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مہنگی ترین ایل این جی ملک میں لائے اور اس کام کے لئے انہوں نے کمیشن لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں