گوجرانوالہ میں صفائی نہ ہونے پر مظاہرین نے میئر کے دفتر میں کوڑا ڈال دیا

گوجرانوالہ میں صفائی نہ ہونے پر مظاہرین نے میئر کے دفتر میں کوڑا ڈال دیا

گوجرانوالا:احتجاجی مظاہرین نے صفائی نہ ہونے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر کے دفتر میں ڈال دیا۔منگل کو گوجرانوالہ میں عام لوگ پارٹی نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر دفتر کے آگے ڈال دیا۔شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار گندگی کے حوالے سے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں، لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ جو بدبو ہم برداشت کرتے ہیں اب میئر بھی برداشت کریں۔

مظاہرین اتنے مشتعل تھے کہ میئر کے عملے کی انہیں روکنے کی ہمت نہ ہوئی اور کھڑے کھڑے احتجاج دیکھتا رہا۔ مظاہرین کے جانے کے بعد صفائی کے عملے نے فورا پہنچ کر میئر کے دفتر کے آگے سے کوڑا اٹھایا۔

مصنف کے بارے میں