دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد اور خیبر فور میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

وزیراعظم نے کہا پوری قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر فخر ہے اور مادر وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں