ایرانی صدرحسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کر دیا ، ایک بھی خاتون شامل نہیں

ایرانی صدرحسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کر دیا ، ایک بھی خاتون شامل نہیں

تہران :ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کر دیا جس میں ایک بھی خاتون شامل نہیں، کابینہ کے18 ارکان کی منظوری آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کر دیا جس میں ایک بھی خاتون شامل نہیں، کابینہ کے18 ارکان کی منظوری آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے متوقع ہے۔

روحانی نے پچھلے ہفتے کے اختتام پر اپنی دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔ امکانات ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں آئندہ بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز زکھی جائے گی۔

نئی کابینہ میں کوئی غیر متوقع تبدیلیاں نہیں لائی گئیں۔ صدر نے البتہ وزیر دفاع اور نائب وزیر اقتصادیات تبدیل کر دیے ہیں۔ کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں