دیپکا پڈوکون کے والد کا ان کے نام لکھا ہوا خط بھارتی سکولوں کے نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

دیپکا پڈوکون کے والد کا ان کے نام لکھا ہوا خط بھارتی سکولوں کے نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ دیپکا  پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کا ان کے نام لکھا ہوا خط بھارتی سکولوں کے نصاب کا حصہ بن گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کا ان کے نام لکھا ہوا یادگار خط بھارتی سکولوں کے نصاب کا حصہ بن چکا ہے۔ یہ خط پرکاش پڈوکون نے تب لکھا تھا جب اداکارہ دیپکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

خط میں انہوں نے اپنی بیٹی کی فلم نگری میں رہنے کے لئے سنہری اصولوں سے متعلق رہنمائی کی۔ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے کہ ان کے والد کا لکھا ہوا خط بھارتی سکولوں کے نصاب کا حصہ بنا ہے اور یہ خط اور لوگوں کے لئے بھی رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔

آج کل وہ فلم’’پدماوتی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں