پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹر کےخلاف فیصلہ آیا ، عمران خان

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹر کےخلاف فیصلہ آیا ، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگا .ہم نے آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی .قومی اسمبلی اور سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ بھی خود کروں گا ۔ کارکن انتخابی عمل کی تیاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرکےخلاف فیصلہ آیا.ایک خاندان کو بچانےکیلیے ساری مسلم لیگ ن لگ گئی ہے.

عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پرنکل کرکیا پیغام دیا جارہا ہے کہ چوری کرنا جائز ہے؟جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے.جب ہم سڑکوں پرنکلے توکہا گیا کہ جمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں.عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیاجارہاہے.تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا.جب ہمیں پانامامعاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملاتو ہم سڑکوں پرآئے۔13 اگست کو شیخ رشید کیساتھ ملک کر پی ٹی آئی بڑا جلسہ کرے گی اور 14 اگست کو پارٹی ممبر شپ شروع کر رہی ہیں۔پوری پارٹی کوالیکشن کی تیاری کروارہےہیں.مجھے لگتا ہے کہ اب معاملہ الیکشن کی طرف جارہا ہے.ہمیں اس الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں.ن لیگ کھلے عام کہہ رہی کہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی.فیصلہ واپس نہیں ہونے لگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے ۔ آرمی چیف نے بھی  واضح کہا کہ آئین کیساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیساتھ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.