جنگلات قومی اثاثہ ہیں، کٹائی روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، مشاہداللہ خان

جنگلات قومی اثاثہ ہیں، کٹائی روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، مشاہداللہ خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلیاں مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات پاکستان کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بے رحمانہ کٹائی سے محفوظ رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اس ضمن میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول مہیا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلیاں مشاہد اللہ خان نے ایس ڈی پی آئی کے دفتر میں جنگلات کی کٹائی اور ان کی عمومی تباہی کے باعث گیسوں کے اخراج کو روکنے کے حوالے سے دو روزہ مشاورتی اجلاس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشاہداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی مانیٹرنگ سے لے کر جنگلات کے مالکان اور ان سے وابستہ مقامی آبادیوں کو ساتھ لر جنگلات محفوظ بنانے کا عمل یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

میڈیا اور سیاسی قیادت کا اس نظام کے حوالے سے شعور کی بیداری میں کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ میڈیا اور سیاسی قیادت کو اس عمل میں شریک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ' ریڈ پلس' کے نظام کے ذریعے لوگوں اور ملک کے مفاد کا تحفظ کیاجا سکے۔

مصنف کے بارے میں