ڈینگی اور چکن گو نیا سے بچا ئو کیلئے اقدا ما ت اُٹھا ئے جا ئیں ،وزیر صحت

ڈینگی اور چکن گو نیا سے بچا ئو کیلئے اقدا ما ت اُٹھا ئے جا ئیں ،وزیر صحت

کراچی :صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے حالیہ بارشوں کے بعد مٹھی اور تھرپارکر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے امراض بڑھنے کے پیش نظر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوے کہا کے تھر اور اس سے منسلک ملحقہ علاقوں میں مچھروں سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کو فوری طور پر تیز کیا جاے اور اسکا دائرہ کار بھی بڑھایا جاے۔ خصو صاََ ایسے علاقے جہاں بارش کا پانی جمع ہے اور ایسے دور دراز علاقے جہاں ہسپتال اور ڈاکٹر کی سہولیات قریب میسر نہیں۔

صوبائی وزیر نے اس حوالے سے مٹھی اور تھرپارکر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈی جی ہیلتھ سندھ محمد اخلاق خان, پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیریا ڈاکٹر ناہید جمالی, پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈینگی ڈاکٹر رشید شیخ اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سکندرمیندھرو نے مٹھی میں اجلاس بھی منعقد کیا جہاں محکمہ صحت کے افسران نے محکمہ صحت کی کارکردگی اور بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں صوبائی وزیر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ مٹھی اور تھرپارکر میں ڈینگی اور چکن گونیا کی ادویا ت ہر سرکاری ہسپتال میں موجود ہونی چاہئیے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
#/S

مصنف کے بارے میں