زندگی میں جوکچھ ہو رہا ہے اس کا کچھ نہ کچھ مقصد ہے، کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبر اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ زندگی میں جوکچھ بھی ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ انسان کو خود بہت مضبوط ہونا چاہیئے اور چیلنجز سے نہیں بھاگنا چاہیئے، انسان کو اکثر معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے ساتھ کب کیا ہوجائے اور اس کے رد عمل میں کیا کرنا چاہیئے، بہت بار انسان کو تقدیر پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے کہ جو بھی ہورہا ہے وہ اس کے لیے بہترین ہے جس کی کوئی نہ کوئی وجہ بھی ہوگی جو آپ کو اس وقت نہ دکھے لیکن کچھ عرصے بعد میں انسان کو سب سمجھ آجاتا ہے۔