امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایران سے درپیش خطرے کا اندازہ ہے: سعودی سفیر

امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایران سے درپیش خطرے کا اندازہ ہے: سعودی سفیر

واشنگٹن :امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو عالمی سلامتی کو ایران سے درپیش خطرے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو عالمی سلامتی کو ایران سے درپیش خطرے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔انھوںنے مزید کہاکہ ایرانی اقدامات اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے کے لیے مل جل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
انھوں نے یہ بات واشنگٹن پوسٹ سے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ امریکا میں سفیر مقرر ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا میڈیا انٹرویو ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ان تعلقات میں مزید بہتر ی آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر خطے میں ایرانی توسیع پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پ±رعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ” ہم خطے میں موجودہ پالیسیوں پر خوش ہیں“۔
انھوں نے امریکی اخبار سے انٹرویو میں مشرق وسطیٰ سے متعلق مختلف موضوعات بالخصوص شام ، یمن اور عراق کی صورت حال اور ان ممالک میں ایران کی مداخلت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ ایران کی مداخلت سے مختلف فریقوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
شہزادہ خالد نے کہا:” فرقہ واریت سے ہمیشہ دہشت گردی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔سنیوں اور شیعوں سے عراق کے یکساں شہری کے طور پر سلوک کیا جانا چاہیے جبکہ ایران یہ چاہتا ہے کہ عراق اس کی پیروی کرے مگر ہم عراق کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں“۔