قطر دہشتگردی کو ہوا دینے کیلئے طالبان کی بھی مالی مدد کرتا رہا ہے: سعودی عرب

قطر دہشتگردی کو ہوا دینے کیلئے طالبان کی بھی مالی مدد کرتا رہا ہے: سعودی عرب

جدہ:افغانستان میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور ماشری الحربی نے کہا ہے کہ قطر افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لیے طالبان اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی مدد کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور ماشری الحربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لیے طالبان اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی مدد کرتا رہا ہے اوران کے پاس قطر کی طرف سے طالبان کی مالی مدد کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں طالبان اور خطے میں سرگرم دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی امداد قطر کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں نے دہشت گردی کے مخالف موقف اختیارکرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کی پالیسی اختیار کی مگر قطر نے تحریک طالبان افغانستان کی مدد جاری رکھی۔