سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ ماننا، نہ ماننا، شائع کرنا، نہ کرنا حکومت کی مرضی ہے: رانا ثنا اللہ

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ ماننا، نہ ماننا، شائع کرنا، نہ کرنا حکومت کی مرضی ہے: رانا ثنا اللہ

لاہور(صباح نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیق کیلئے بنائے گئے انکوائری کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا یا نہ کرنا حکومت کی مرضی ہے مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر چار افراد کو اشتہاری قرار دیا گیا. ماڈل ٹاون واقعہ افسوسناک تھا اور نہیں ہوناچاہئے تھا لیکن یہ واقعہ طے شدہ نہیں تھا.طاہرالقادری کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے رانا نے کہا کہ پولیس کے 9 افراد کو جے آئی ٹی نے ملزم قرار دیا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت رپورٹ تسلیم کرے یا نہ کرے، یہ حکومت کی مرضی ہے، جسٹس باقر نجفی سے گزارش کی کہ ماڈل ٹاون واقعے کی رپورٹ جلد دیں، انہوں نے کہا میری تعیناتی چیلنج ہوئی ہے، ابھی رپورٹ نہیں دے سکتا مگر پھر اچانک رپورٹ دے دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.