سعودی عرب نے ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیئے

سعودی عرب نے ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیئے

تہران:  ایران کی حج تنظیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حج تنظیم کے ڈائر یکٹر حمید محمدی نے ایران کی ایک خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ 16 ہزار سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔جمعرات سے یہ عازمین مدینہ منورہ سے جدہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

ایرانی عازمین کی 30 جولائی کو سعودی عرب میں آمد کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ 25 اگست تک جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں