حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے:وزیر اعظم

حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے:وزیر اعظم

اسلا م آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور پاکستان کا مستقبل روشن بنانے کیلئے تیزی سے اقدامات  کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے تھر کے کوئلے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پٹرولیم اور بجلی کی ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کی پیداوار کیلئے تیل کے استعمال کے رجحان کو کم کرکے اس مقصد کیلئے قدرتی گیس اورمقامی کوئلے کے استعمال پرتوجہ دینے کیلئے لائحہ عمل وضع کریں۔توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز کے سیکریٹریز نے وزیراعظم کو توانائی کے منصوبوں اور لوڈمینجمنٹ پلان سے آگاہ کیا.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.