اب آپ یوٹیوب پر بھی میسج بھیج سکیں گے

نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا میں ویڈیوز کے حوالے سے مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب نے سمارٹ فون صارفین کے لیے میسجنگ کا فیچر متعارف کرادیا ۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اپنی ایپ کو ویڈیو شیئرنگ فیچر کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے جو لوگوں کو پرائیویٹ ونڈو میں چیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ یوٹیوب فیس بک میسنجر جیسا بننے والی ہے جس میں ایپ کے اندر رہتے ہوئے لوگوں سے چیٹ بھی کی جاسکے گی جبکہ ویڈیوز بھی شیئر کی جاسکیں گی۔کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد شیئرنگ کو آسان، تیز تر اور فون پر صارفین کے لیے زیادہ تفریح فراہم کرنا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز کو ایک لنک کے ذریعے شیئر کرسکیں گے جبکہ تیس افراد پر مشتمل گروپ کو بھی تشکلیل دیا جاسکے گا۔جو ویڈیوز شیئر کی جائیں گی وہ میسجنگ ونڈو کے اندر ہی پلے ہوسکیں گی جبکہ ٹیکسٹ اورر ایموجی کے ساتھ انفرادی پیغامات کو لائیک بھی کیا جاسکے گا۔