چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 71 مکانات اور 5 کلومیٹر تک سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی اور پوگے قصبے کے ایک گاؤں میں اس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق  صوبے میں اب تک کافی نقصان ہو چکا ہے اور  71 مکانات اور 5 کلومیٹر تک سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں