سام سنگ ”گلیکسی ایس ایٹ ایکٹو “ 11 اگست کو متعارف کروایا جائے گا

سئیول : مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے جدید ترین سمارٹ فون گلیکسی ایس ایٹ کا نیا ”ایکٹو “ ورژن 11 اگست کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس فون کو اب تک سخت جان سمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گرنے کی صورت میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس سمارٹ فون میں گلیکسی ایس ایٹ کی طرح اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے۔اسی طرح رئیر کیمرہ بھی بارہ میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔تاہم اس میں اہم چیز اس کی بیٹری ہے جو کہ 4000 ایم اے ایچ ہے جبکہ ایس ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ اور ایس ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔اس فون کی تیاری کے لیے فوجی میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے بیرونی حصے میں میٹل فریم اور بمپر دیا گیا ہے۔اس کی قیمت 850 ڈالرز کے قریب ہوسکتی ہے اور اسے سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سام سنگ کی جانب سے 2013 سے گلیکسی ایس سیریز کے فون متعارف کرائے جانے کے کچھ ماہ بعد ایکٹو فون پیش کرنے کی روایت چل رہی ہے۔