چودھری نثار کو کابینہ کا حصہ ہی سمجھا جائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

چودھری نثار کو کابینہ کا حصہ ہی سمجھا جائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے وزارت عظمی کے لئے میرا نام سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز کیا تھا جس کی سب نے تائید کی آرٹیکل باسٹھ ون ایف میں ترمیم کے لیئے اپوزیشن سے مل کر بل لاسکتے ہیں. سابق وزیر وفاقی داخلہ کے بہترین تعلقات ہیں اور انہیں کابینہ کا حصہ ہی سمجھا جائے سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج گالی گلوچ کی سیاست عام ہوچکی ہے، لوگ اسے پسند نہیں نومبر 2017 کے بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی. بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں نواز شریف وزیر اعظم نہیں ہیں تاہم انکی پالیسیاں برقرار ہیں. ان کی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے. ایل این جی کے الزامات بہت پرانے ہیں .خواجہ آصف ملک کے بہترین وزیر خارجہ تصور کیے جائیں گے. سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھولے روس سے ہمارے تعلقات بہتر ہوئے امریکہ سمیت ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.