گاندھی کا نہیں بلکہ ایک فراڈ آدمی کا کردار نبھا رہا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے اپنی آئندہ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گاندھی جیسے شخص کا نہیں بلکہ ایک فراڈ آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی ہدایت کار راجو ہیرانی کی فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے سنجو بابا کے مختلف روپ دھارنے کے لیے پہلے اپنا وزن کم کرکے 90 کی دہائی والے سنجے دت بنے اور پھرموجودہ سنجو بابا نظرآنے کے لئے اپنا وزن بھی بڑھایا جب کہ اس حوالے سے ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں جسے مداحوں نے خوب سراہا۔
اس حوالے ایک انٹریو میں رنبیر کپور نے سنجے دت کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم گاندھی جی کا نہیں بلکہ ایک فراڈ شخص کا کردار لوگوں کے سامنے پیش کررہے ہیں اور وہ ایک متنازعہ شخص ہیں جسے لوگ پسند کرنے کے ساتھ ناپسند بھی کرتے اور ایسے شخص کا اپنے زندگی پر فلم بنانے دینے کا فیصلہ بڑی جرات کا کام ہے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں اپنی زندگی کے حوالے سے اتنا ایماندار ہوتا اور خود کو ایسا بناتا جو دکھنے میں بہت اچھا نہیں ہے، البتہ مداحوں کے لیے سنجے دت کی زندگی سے سبق حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ اس فلم کی بہت مثبت بات ہے۔