ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ہیں،خواجہ آصف

ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ہیں،سیاستدانوں کو ختم کرنے والے لوگ خود ختم ہوگئے مگر سیاستدان واپس آتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ آٹھ نومہینے نوازشریف سیاست کریں گے, پاکستان کے کونے کونے جائیں گے, الیکشن سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

ان  کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جب پارٹی کے ختم ہونے کا خطرہ تھا تب بیگم کلثوم نوازنے پارٹی کو سنبھالا اگر بیگم کلثوم نوازاین اے 120کیلئے امیدوار بنتی ہیں تو بہت اچھا ہوگا۔ وزیراعظم کس کو بنایا جائے یہ پارٹی کا فیصلہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں