خوفناک زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی ، سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

خوفناک زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی ، سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

بیجنگ: چین میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، 7شدت زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی جبکہ 100سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔
چینی میڈیا کے مطابق زلزلہ چین کے صوبے سی چوان میں آیا جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔