اسلام آباد: پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد: پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
کیپشن: پولیس نے لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں سیکورٹی پر تعینات سی ڈی اے ملازمین اور گارڈ نے پارک میں آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ مارگلہ پولس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگاتے ہوئے ڈرانے کی کوشش کی۔ سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے اگر ہماری بات نہ مانی تو تمہیں پولیس کے حوالے کر دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے راحیل شریف کو این او سی جاری کیا'
 

ایف آئی آر کے مطابق پارک ملازمین نے دوہ زار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے سے باہر جانے کا کہا جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملازمین نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں