ایم ایم اے نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا

ایم ایم اے نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا
کیپشن: مولانا اسعد محمود اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے، شاہ اویس نورانی۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔پارٹی رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا کہ یہ فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدرات اجلاس میں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا اسعد محمود اپوزیشن کے متفقہ امیدوارہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف ہم خیال جماعتوں نے عمران خان کے مدمقابل اپنا وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے راحیل شریف کو این او سی جاری کیا'

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ن لیگ نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں