سپریم کورٹ نے این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا

سپریم کورٹ نے این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد : این اے 131 میں سپریم کورٹ نے عمران خان کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو بارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ میں استدعا کی گئی کہ فیصلہ آنے تک گنتی روکی جائے جو کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی تاہم آج سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ معطل کر دیاہے ۔

واضح رہے کہ این اے 131 سے عمران خان نے سعد رفیق کو عام انتخابات میں شکست دی تھی ۔