نئی دہلی : بھارتی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ آپ کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کیلئے نہیں۔
ان خیالات کا اظہار بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔
You can take the player off the tennis court for a while ... but you can’t take the tennis out of the tennis player ever ???? pic.twitter.com/ti1UsjgqaQ
— Sania Mirza (@MirzaSania) August 6, 2018
ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سے دور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں،اس ٹوئٹ پر ان کے فالورز نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کے ہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کیوجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں۔