سوات، پی کے 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، ن لیگ کے امیر مقام پھر ہار گئے

02:21 PM, 8 Aug, 2018

سوات :خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ امیر مقام پھر ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے پی کے 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں دونوں امیدواروں کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے عزیزاللہ گران کی جیت برقرارہے جبکہ پی کے4پرامیرمقام دوسرے نمبرپر رہے۔

مزیدخبریں