الیکشن میں مبینہ دھاندلی ، گرینڈ اپوزیشن کا احتجاج

الیکشن میں مبینہ دھاندلی ، گرینڈ اپوزیشن کا احتجاج
کیپشن: سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد جعلی الیکش نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورایم ایم اے سمیت ہم خیال جماعتیں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کر رہی ہیں۔ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں ہم خیال جماعتوں کے رہنما شریک ہیں جن میں راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، مشاہد حسین سید، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نوید قمر، فرحت اللہ بابر، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری اور زاہد خان سمیت دیگر موجود ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔

سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہیں جو جعلی الیکش نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوات، پی کے 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، ن لیگ کے امیر مقام پھر ہار گئے

سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کے احتجاج میں کارکنان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ احتجاج پر امن ہو گا جس میں الیکشن کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ الیکشن ناقابل قبول ہے اگر الیکشن کے نتائج اسی طرح لائے گئے تو یہ قوم اور ملک کا نقصان ہو گا اس سے پوری قوم متاثر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ہم اس کے خلاف یکجان ہیں اور ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔ ہماری اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں اور ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ جنہوں نے ووٹ کو عزت نہیں دی انہوں نے قوم کا نقصان کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زلفی بخاری اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے چیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں متحد ہو کر احتجاج کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں