عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے، نعیم الحق

02:59 PM, 8 Aug, 2018

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے۔

 

نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہاؤس کا دورہ کیا اور عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے اور ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ چلیں جائیں گے۔

 

مزید پڑھیںالیکشن میں مبینہ دھاندلی ، گرینڈ اپوزیشن کا احتجاج

 

انہوں نے کہا کہ این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، کیونکہہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی کل تک حل ہو جائے گا جب کہ احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے۔

 

نعیم الحق کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ہم اسے بہتر بنائیں گے تاکہ انتخابات آسان طریقے سے ہوں اور کسی کو شکایت نہ ہو۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کے بعد پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں