نواز، مریم کی سزاؤں کیخلاف سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

نواز، مریم کی سزاؤں کیخلاف سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
کیپشن: درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون ختم ہو چکا اور سارا ٹرائل غیر قانونی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف درخواست کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔اہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون ختم ہو چکا اور سارا ٹرائل غیر قانونی ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس نہیں سن سکتا۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ نے حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے


جسٹس شمس محمود مرزا کی معذرت سے 3 رکنی فل بنچ ٹوٹ گیا۔ اس پر نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائلیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں