نندی پور پاور کیس ری اوپن، سماعت کل ہو گی

نندی پور پاور کیس ری اوپن، سماعت کل ہو گی
کیپشن: سپریم کورٹ نے وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نندی پور پاور کیس ری اوپن کر دیا جبکلہ سماعت کل ہو گی۔ عدالت نے وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

نندی پور پاور منصوبے سے متعلق درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا خواجہ صاحب آپ وزیر تھے مسائل حل کیوں نہیں کیے آپ کے پاس اتھارٹی تھی، مسئلے حل کراتے۔

خواجہ آصف نے جواب دیا کہ مجھے کیس سے الگ کر دیا گیا تھا کہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو کیس سے الگ کیا گیا تھا تحقیقات تو کرا سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: نواز، مریم کی سزاؤں کیخلاف سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا


خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا ایک کمیشن رحمت علی جعفری کی سربراہی میں بنا تھا اس میں حکم تھا کہ نندی پور اور چیچوں کی ملیاں پر کام مکمل کریں۔ نندی پور منصوبہ مکمل ہو گیا ہے، منصوبہ اب 5 سال سے کام کر رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کمیشن نے ذمہ داری بھی فکس کر دی تھی۔ آپ نے 2011 میں درخواست دائر کی اور اس کو اب 7 سال ہو گئے۔ بتائیں اب اس درخواست میں کیا رہ گیا ہے کہ اس کو سنیں؟۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ نے واپڈا اور پیپکو کو فریق بنایا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کل تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں