پاکستان کیلیے تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے ،شاہ محمود قریشی

پاکستان کیلیے تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے ،شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں مقابلہ تھا ،پنجاب کے عوام نے بہت بڑی تبدیلی دکھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی کو  پنجاب کےعوام نے مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اراکین سے زیادہ تعداد حاصل کر لی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گنتی کے حوالے سے قانونی طریقہ اختیار کرنے کا حق ہے۔ 30 سے زائد حلقے کھولوا چکے ہیں، مگر ان حلقوں سے کچھ نہیں ملا نہیں۔بہتر ہوتا اپوزیشن پہلے قانونی راستہ اختیار کرتی، تحریک انصاف ایک سال بعد سڑکوں پر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان جھرلو وزیراعظم ہونگے اور حکومت دھاندلی کی پیداوار ہو گی، سعد رفیق

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن قانونی اور پر امن احتجاج کریں۔ ہم نے ایک سال بعد احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ممبران کی یکسوئی پر لانے کے لیے بلایا گیاتھا۔ عمران خان مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گنتی کے حوالے سے قانونی طریقہ اختیار کرنے کا حق ہے۔ 30 سے زائد حلقے کھولوا چکے ہیں، مگر ان حلقوں سے کچھ نہیں ملا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز، مریم کی سزاؤں کیخلاف سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
   

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا اگر احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، ہمارے 5 لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی کل تک حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہ آج وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں ہوگا، عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلی کی انیکسی میں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا اگر این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں