عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے ، سمری میں عوام کے لیے چار چھٹیوں کی گزارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع عوام کے لیے چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے جس میں چار چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

ؐمزید پڑھیئے:پاکستان کیلیے تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے ،شاہ محمود قریشی
 
 وزارت داخلہ نے تعطیلات کی سمری کو منظور کیا تو چھٹیاں 21 اگست بروز بدھ سے 24 اگست بروز جمعہ تک ہوں گی جبکہ سرکاری ملازمین کو ہفتہ ، اتوار چھٹی ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر چھ چھٹیاں ملیں گی ۔

ؐمزید پڑھیئے:الیکشن میں مبینہ دھاندلی ، گرینڈ اپوزیشن کا احتجاج
 
 
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے عید الاضحی سے پہلے تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو 17رواں ماہ کی تاریخ تک پینشن ادا کرنے کا اعلان کیا تھا ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومتی وسول آرمڈ فورسز کو پنشن اور تنخواہ ایڈوانس دی جائے گی، فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔