کر پشن منی لانڈر نگ کی ''ماں ''ہے،چوہدری محمدسرور

کر پشن منی لانڈر نگ کی ''ماں ''ہے،چوہدری محمدسرور

لاہور: تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کر پشن کو منی لانڈر نگ کی ''ماں ''قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں احتساب نوازشریف سے شروع ہوکر نواز شر یف پر ہی ختم نہیں ہوگا بلکہ ملک میں ہر کر پٹ شخص کا احتساب کر کے پائی پائی ملکی خزانے میں جمع کروائی جائیگی-

تفصیلات کے مطابق ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آرہے ہیں ملک کو معاشی سمیت ہر شعبے میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے،پاکستان تحریک انصاف مستقبل میں کشمیر کے مسئلہ پر عاملی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی ،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو عمران خان جیسا ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو کر پشن 'ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیگا اور عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئیگی۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے اورنج ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکریگی ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کاعمل عالمی برادری کیلئے چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،لیکن کشمیرپربات چیت ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں